عمران خان کو بدنام کرنے والا منجن مزید بکنے والا نہیں۔ چوہدری فراز حسین

0 28

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ جعلساز عمر فاروق اظہر کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں،عمران خان کو بدنام کرنے والا منجن مزید بکنے والا نہیں، عوام سب کچھ جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی خریدار عمر فاروق اظہر ایک جھوٹا، جعلساز اور مجرم شخص ہے ، ایک بار پھر بین الاقوامی دو نمبری کے ساتھ اس بندے کو لانچ کیا گیا ، عمر فاروق اظہر کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں ،یہ شخص ایک سے زائد ممالک میں دھوکا دہی اور بچوں کی تحویل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔

فراز حسین چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو بدنام کرنے والا منجن اب مزید بکنے والا نہیں، عوام سب جانتی ہے، عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، یہ گھڑی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں باقاعدہ ظاہرکی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران آئے روز ایک نئی کہانی گھڑ کر خود کو پارسا کے طورپر پیش کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ۔ اربوں ، کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے امپورٹڈ حکمرانوں کا جتھہ کس منہ سے عمران خان پر الزام عائد کرتاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.