سائبیریا سے ہجرت کرنے والے ہزاروں پرندے جہلم اور پنڈدادنخان پہنچ گئے

0 23

جہلم: روسی ریاستوں میں شدید سردی کے پیش نظر مرغابیوں، مگ، سراب پرندوں کی بڑی تعداد ہجرت کر کے پاکستان کے شمالی پنجاب میں موجود دریائے جہلم ، نہریں اور اس کے ساتھ بنے ہوئے ڈیمز کی شکل میں بہت بڑے بڑے فش فارمز کا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔

یہاں وہ موسم کی تبد یلی تک انہی علاقوں میں اپنا گزر بسر کرتے ہیں جبکہ ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان، رسول بیراج سمیت ڈیمز کے مقامات اور بیلوں میں غیر لائسنس یافتہ شکاریوں کی ایک بڑی تعداد انہی علاقوں میں ہجرت کر کے آنے والے مغربی پرندوں کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کی حسب معمول پر اسرار خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔

سماجی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے غیر قانونی شکار کرنے والے شکار یوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.