حقیقی آزادی مارچ کا مقصد قوم کو چوروں کی غلامی سے آزاد کروانا ہے۔ عمران خان

جہلم: عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا مقصد قوم کو چوروں کی غلامی سے آزاد کروانا ہے کیا یہ لوگ جو خود نیب میں اربوں روپے کے منی لانڈرنگ اور چوری کے کیسوں میں ملوث ہیں، آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے ، دنیا بھر میں پانامہ سکینڈل میں نام آنے والے لوگ جیلوں میں ہیں یہاں ایک بھائی وزیر اعظم دوسرابھگوڑا ہو کر بڑھکیں مار رہا ہے، زرداری اور نوازشریف جو دنیا بھر میں چوری اور لوٹ مار کی پہچان ہیں وہ ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے جہلم پہنچنے پر شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے کہ اسمبلیوں میں چور بیٹھے ہیں اور ان چوروں نے عوامی حکومت کو ختم کرکے اپنے 11سو ارب کے کیس ختم کرکے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، ان کو عوام کے مسائل سے کیا غرض ہے یہ تو صرف چوری کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا مقصد اس ملک میں انصاف کا نظام لانا ہے یہ کیا نظام ہے کہ سابق وزیر اعظم کو سرئے عام گولی ماری جاتی ہے اور اس کی مرضی کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی، اگر سابق وزیر اعظم کی یہ حالت ہے تو عام آدمی کا کیا بنے گا یہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ایک ایسے شخص کو سامنے لائے جو خود مفرور مجرم ہے اور یہ ہم کو چور کہہ رہے ہیں۔
#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ کی آج کی جھلکیاں:
جہلم: جہاں شاہ محمود قریشی @SMQureshiPTI اور فواد چوہدری @fawadchaudhry نے قیادت کی pic.twitter.com/teVt3Z7Kh5— PTI (@PTIofficial) November 16, 2022
عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں تحریک انصاف کو عوام نے پسند کیا اور چن لیا میں نے پورے ملک میں ان چوروں کے مقابلہ کیا اور ہر شہر سے الیکشن جیت کر ثابت کیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ ن لیگ اور زرداری نے ہم پر فنڈز ہڑ پ کرنے کا الزام لگایا جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے بہت جلد ہم ان کو کیس کرنے جارہے ہیں لند ن اور دوبئی میں کیس کریں گے اور ان کو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ارشد شریف کیس کو فوری سنا جائے اورملک میں صحافت کو بدنام کرنے کا سارا کام جیو گروپ کرتا ہے جوخود ٹیکس چور اور اربوں کی رشوت لے کر چوروں کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ 70کی دہائی نہیں ہے عوام کو سب معلوم ہے کیا ہو رہا ہے کون کر رہا ہے یہ جرائم پیشہ لوگ اگر ملک کی تقدیر کے فیصلے کرنا شروع کردیں تو ہمارا حشر یہی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ان دوخاندانوں کی حکومت آنے کے بعد ملک انڈیا اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلا گیا ہے اس لئے میں تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ اس امپورٹڈ حکومت اور کرپشن میں لت پت خاندانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے باہر نکلیں اور اپنی نسلوں کو بچائیں اسلام آباد میں تاریخی احتجاج ہو گا ان کے اوچھے ہتھکنڈے ہم کو رو ک نہیں سکیں گے ۔
عمران خان سے قبل تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شاہ محمود قریشی، مسرت جمشید چیمہ، چوہدری فواد حسین ، شریں مزاری اور دیگر نے خطاب کیا۔