پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کی جھلکیاں

0 37

پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ آج جہلم پہنچنے پر جہلم پل پر سابق وفاقی وزیر فوادحسین چوہدری نے شاندار استقبال کیا۔

ضلع جھلم کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلے شاندار چوک پہنچے۔

شہر کے مختلف مقامات پر خیرمقدمی بینرز آویزاں کردیے گئے تھے۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات،ڈی پی او کی نگرانی میں پولیس کے ساڑھے تین ہزار اہلکار تعینات، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل روٹس فراہم کیئے گئے۔

جلسہ گاہ میں سب سے پہلے شاہ محمود قریشی پہنچے۔

شاہ محمود قریشی، شریں مزاری، مسرت چیمہ، کنول شوزب اور فواد چوہدری نے پہلے خطاب کیا۔

عمران خان کے بعد ایم پی اے ظفر اقبال نے تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد جلسہ میں شریک کی دعوت دی۔

ڈی سی جہلم ، ڈی پی او جہلم ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران موقع پر موجود رہے اور جلسہ ختم ہونے تک اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے رہے۔

عمران خان کا خطاب 4:36 پر شروع ہو ا اور 5:10 پر ختم ہوا۔

جلسہ گاہ میں کارکنوں کی تعداد انتہائی کم تھی جبکہ مقامی قیادت اور ضلعی تنظیم کے کسی عہدے دار نے شرکت نہ کی۔

خواتین کے لئے مختصر انتظام کی وجہ سے چند درجن خواتین نے جلسہ میں شرکت کی۔

عمران خان کی تقریر کے بعد تحریک انصاف کی قیادت دینہ کیلئے روانہ ہو گئی جہاں فواد چوہدری کی رہائش گاہ لدھڑ ہاؤس پر رات قیام کا انتظام کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.