موسم سرما کا آغاز، جہلم میں گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0 39

جہلم: موسم سرما کا آغاز، گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، متوسط اور غریب طبقہ کے افراد کے لئے تن کو ڈھانپنا بھی چیلنج بن گیا جبکہ طالبعلموں کے یونیفارم کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کا آغاذ ہوتے ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے لیکن دکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کر کے مہنگائی کے ستائے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کاعمل شروع کر رکھا ہے ، مذکورہ اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جانے کی وجہ سے موجودہ حالات میں متوسط اور غریب طبقہ کے افراد کے لئے خود کوسردی سے محفوظ رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

دوسری جانب پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بھی مہنگائی کے ستائے والدین پر اپنی مرضی مسلط کرنا شروع کر دی ہے ، آئے روز طلبہ کے یونیفارم میں تبدیلی کئے جانے کی وجہ سے کم آمدنی والے والدین کیلئے بچوں کی نئی جرسیاں سوئیٹر، یونیفارم اور جوتے خریدنا کسی صورت بھی آسان دکھائی نہیں دیتے۔

مہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں نے گرم کپڑوں، جوتوں اور بچوں کی یونیفارم کی قیمتوں میں بے جا اضافہ پر کہا کہ ہر دکاندار اپنی دکان کے کرایہ جات کے حساب سے مذکورہ اشیاء کی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.