کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا۔ شاہ محمود قریشی

0 22

جہلم: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا، یہ عمران خان کو لوگوں کو نظر میں گرانے کی کوشش کررہے ہیں، کیا عوام ان کی فرمائشی کہانیوں کو قبول کریں گے؟۔

انہوں نے جہلم میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج پاکستان کے دلوں پر راج کررہا ہے، اس کو لوگوں کو نظر میں گرانے کی کوشش کررہے ہیں، بتاؤ ان کے منصوبوں کو کامیاب ہونے دیں گے، کل رات ایک فلم چلائی گئی اور ناٹک رچایا گیا، ایک عمر فاروق جن کی تاریخ بھی آپ کے سامنے ہے، ان کو ٹی وی پر لاکر ایک کہانی گھڑی گئی، کیا عوام ان فرمائشی کہانیوں کو قبول کریں گے؟ لوگ آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے لوگوں میں شعور آچکا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کی سیاسی نبض پر ہاتھ رکھ کر دیکھا ہے کہ سیاسی بخار کتنا ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ قوم کے تیور بدل چکے ہیں، پاکستان کی عوام نے فیصلہ کرلیا ہے، جی ٹی روڈ نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.