پاکستان مسلم لیگ ق کا جہلم میں آزادی مارچ کا بائیکاٹ

0 22

جہلم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ میں دوریاں، ق لیگ نے جہلم میں آزادی مارچ کا بائیکاٹ کر کے مارچ میں شرکت سے انکار کر دیا۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری عارف کا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی، جب دعوت ہی نہیں ملی تو، ہمارے کارکن بن بلائے آزادی مارچ میں کیوں جائیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے جہلم کے مرکزی بازار میں جلسے کیلئے مارکیٹس بند کرانے کے خلاف دکانداروں نے احتجاج اور گھڑی چور کے پلے کارڈز اٹھا کر نعرے لگائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.