محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں کی نسل کی بہتری کیلئے آگاہی کسان لائیو سٹاک بیٹھک کا انعقاد

0 18

جہلم: محکمہ لائیو سٹاک جہلم کی جانب سے پننوال تحصیل پنڈدادنخان میں جانوروں کی نسل کی بہتری کے لیے آگاہی کسان لائیو سٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سمیت کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مویشی پال حضرات اور کسانوں کو سائلیج/ٹوکا مشینیں بھی فراہم کی گئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام مرتضی نے کسانوں کو سائیلج مشینوں کی اہمیت اور فوائد، کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی، سائیلج مشینوں کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار، سائیلج بنانے کا جامع طریقہ اور غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.