حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چائے کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جہلم: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چائے کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جہلم سمیت ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی 8 سے 9 روپے فی کلو سستا ہوگیا ہے،اسی طرح کیٹگری ون کے برانڈڈ گھی کی قیمت 520 سے کم ہو کر 512 روپے کلو ہوگئی ہے، جب کہ 5 کلو والے گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی کی گئی ہے اور 5کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہو کر2580 روپے کا ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے، 170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100روپے اور 430 گرام الائچی چائے 357 روپے جب کہ 900 گرام چائے 845 روپے مقرر کردی گئی ہے۔