ضلع جہلم میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

0 14

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے، جی ٹی روڈ اور شہر سمیت ضلع بھر میں آ ئے روز چوری ڈکیتی، موٹرسائیکل سمیت گھروں میں نقب زنی لوٹ مار، موبائل سنیچنگ سمیت دیگر واردا تیں عام ہوگئیں۔

شہر کی تنظیموں کے عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے حالات انتہائی خرا ب ہوچکے ہیں، موجودہ صورتحال کراچی جیسی بنی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے عام عوام اور تاجر برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، شہریوں کی جان و مال خطرے میں ہے شہر کو سیف سٹی بنانے کے لئے لاکھوں روپے کے کیمرے نصب کئے گئے جو کہ عدم توجہی کیوجہ سے ناکارہ پڑے ہوئے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ چند روز معروف کاروباری و سیاسی شخصیت کو لوٹ مار کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، گزشتہ ہفتے شہر کے معروف تاجر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دورانِ ڈکیتی قتل کر دیا، جبکہ موٹر سائیکل چوری سمیت لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پولیس گشت کا نہ ہونا ہے، چور، ڈاکو ضلع جہلم کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے دیدہ دلیری کے ساتھ وارداتیں کر رہے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نفری کی کمی کو پورا کیا جائے اور دینہ کو الگ سرکل بنایا جائے تا کہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی واقع ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.