جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں جعلی موبل آئل و انجن آئل کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

0 18

جہلم: ضلع بھر میں جعلی موبل آئل و انجن آئل کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، غیر معیاری استعمال شدہ اور ناقص انجن آئل کو معروف کمپنیوں کے ڈبوں میں ریسائیکل کرکے دوبارہ بھرکر فروخت کیے جانے کا انکشاف، شہر یوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کا موبل آئل فروخت کرنے والے ڈیلرز حضرات اور دکاندار باہمی ساز باز کر کے استعمال شدہ انجن آئل فروخت کر رہے ہیں جس کے سبب نہ صرف گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہیں بلکہ دوران سفر گاڑیاں موٹر سائیکلیں خراب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ انجن آئل کے باعث ہم مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، ناقص و غیر معیاری انجن آئل کے استعمال سے گاڑیاں آئے روز خراب ہوجاتی ہیں جن کو ٹھیک کروانے پر ہزاروں، لاکھوں روپے کے اخراجات اٹھانا پڑتے ہیں۔

انجن ماہرین کے مطابق گاڑی کی کارکردگی کا دارومدار انجن آئل پر ہوتا ہے ، اگر غیر معیاری موبل آئل استعمال کیا جائے تو گاڑی اپنی مدت سے پہلے ہی کھٹارہ ہو کر استعمال کے قابل نہیں رہتی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی انجن آئل شہر سمیت ضلع بھر کی درجنوں دکانوں پر فروخت کیا جارہا ہے مگر متعلقہ محکمے اس کی روک تھام کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھارہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اس حوالے سے با قاعدہ تحقیقات کرے تا کہ اس سنگین مسئلے پر قابو پایا جا سکے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انجن آئل کی ری سائیکلنگ کرنے والے دکانداروں کی بنائی گئی خودساختہ منی فیکٹریوں اور لیبارٹریوں کی جانچ پڑتال کریں اور مکروہ فعل سے وابستہ افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.