ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم الیکشن، 3 پینل میدان میں آگئے

جہلم: گزشتہ چھ ہفتوں سے سٹی ھاوسنگ سوسائٹی کی ڈیلر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں تین متحرک گروپ میدان میں آ چکے ہیں جن میں عامر سہیل گروپ، عاطف بھٹہ گروپ اور فیر ڈیل الائنس گروپ شامل ہیں۔
گزشتہ روز ایک مقامی میرج ہال میں عاطف بھٹہ گروپ کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین گروپ، ہم خیال گروپ نے باقاعدہ عاطف بھٹہ کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ سٹی ہاؤسنگ کے اندر گزشتہ روز فیر ڈیل الائنس کا ایک نمائندہ اجلاس ایک کھلے پنڈ ال میں ہوا
اجلاس میں کرنل شمیم، کرنل اشفاق، چوہدری عمر مشتاق برگٹ، چوہدری طلعت، چوہدری تعلیم، راجہ لہراسب، اشرف چغتائی، راجہ مبارک، چوہدری شکیل، احسن اور سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کافی بحث مباحثہ کے بعد فیر الائنس گروپ نے اپنے امیدوار صدر کے لئے کرنل شمیم، جنرل سیکرٹری چوہدری طلعت، چیئرمین چوہدری عمرمشتاق برگٹ، نائب صدر مرزا شکیل، چوہدری احسن فنانس سیکرٹری کو نامزد کیا۔
جوڑ، توڑہر ایک اپنی اپنی حکمت علمی پر ہر گروپ بہت ہی تیزی سے اپنا الیکشن جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ ان کے امیدوار جیت جائیں۔اس طرح جو اب تک صدارت کے امیدوار سامنے آئے ہیں۔ عاطف بھٹہ، کرنل شمیم، عامر سہیل، تینوں میں بڑا ٹف مقابلہ ہے۔ تینوں اپنے جیتنے کی امید لگاے ہوے ہیں۔ ان تینوں میں ایک گروپ کسی ایک کے حق میں دستبردار بھی ھو سکتا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق فیر الائنس کی ممتاز شخصیت ہیڈ آف کور کمیٹی چوہدری تعلیم نے فیر الائنس کی امیدواروں کی نامزدگیوں کے طریقہ کار کو غیرجمہوری قرار دیا۔