جہلم کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے مریضوں کو بھی پریشان کیا جانے لگا

0 17

جہلم کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے مریضوں کو بھی پریشان کیا جانے لگا، صحت کارڈ پر آپریشن کر نیوالے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات استعمال کئے جانے کی بھی اطلاعات، آپریشن کی غرض سے جانے والے مریضوں کو بھی تاریخیں دی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو علاج معالجے کے لیے صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی، صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے والے ہسپتالوں میں مریضوں کو آپریشن کروانے کے لیے لمبا ٹائم دے کر ذلیل وخوار کیا جا تا ہے تا کہ مریض مجبور ہو کر اپنی جیب سے نقد رقم ادا کرکے آپریشن کروائیں۔

اگر صحت کارڈ پر آپریشن کر بھی لئے جائیں تو ان مریضوں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی معیاری ادویات فراہم کرنے کی بجائے لوکل غیر معیاری ادویات استعمال کروائی جاتی ہیں جن کے استعمال سے مریض مزید بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

ضلع جہلم کے عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے ناقص و غیر معیاری ادویات استعمال کر نیوالے ہسپتالوں اور مریضوں کو لمبی تاریخیں دینے والے ہسپتالوں کو بلیک لسٹ کر کے اچھی شہرت کے حامل ہسپتالوں کوصحت سہولت کارڈ لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.