جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مویشی چور سمیت 5 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مویشی چور سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر فاروق ولد عمر دراز کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم شہر ر ولد محمد سلطان سکنہ مدینہ ٹاون جہلم کے قبضہ سے 109 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم حق نواز ولد اسلم سکنہ جادہ کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران عباس ولد محمد قاسم سکنہ چک حمید پنڈدادنخان جہلم کو کر 520 گرام چرس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور کو گرفتار کر لیا، پولیس نے چور کے قبضہ سے ایک عدد بھینس برآمد کر لی۔