ضلع جہلم میں قائم نجی لیبارٹریز مالکان نے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کر دیئے

0 33

جہلم: ضلع بھر میں قائم نجی لیبارٹریز مالکان نے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کر دیئے۔ ہر ٹیسٹ کی الگ الگ قیمت مقرر کر نے والوں کے خلاف حکومت کارروائیاں کرے، محکمہ صحت کے ارباب اختیار نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میںپرائیویٹ لیبارٹریاں قائم ہیں جہاں پر ٹیسٹوں کے نام پر مریضوں سے من مانے نرخ وصول کئے جارہے ہیں اور ٹیسٹوں کی فیس اتنی لی جاتی ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ باوثوق زرائع کے مطابق اس وقت عام لیبارٹریوں میں بلڈ سی پی، ایل ایف ٹی،ایکسرے چیسٹ، الٹراساؤنڈ ، ای سی جی ،آر ایف ٹی گردے کے ٹیسٹ، ای ایکس آر، ایڈز ٹیسٹ، کالے یرقان کا ٹیسٹ ، پیلے یرقان کا ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹوں کے الگ الگ نرخ مقرر ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ کی قیمت تو بہت زیادہ وصول کی جارہی ہے، اسی طرح جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں جب ڈاکٹر کو چیک اپ کرواتے ہیں جو ٹیسٹ ڈاکٹر لکھ کر دیتے ہیں وہ جلدی رپورٹ مانگتے ہیں یا پھر ہسپتال میں مذکورہ ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہوتی جس کے لئے ہسپتال کے باہر قائم پرائیویٹ لیبارٹروں کا رخ اختیار کر نا پڑتا ہے، جو من مرضی کی فیسیں وصول کرتے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ حکومت کا چاہئے کہ وہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ مریض بااثر لیبارٹری مالکان کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.