جہلم میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جہلم میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے شمالی محلہ میں فیصل پہلوان نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے شواہد اکھٹے کرلئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی کہ شوہر نے بیوی کو کیوں قتل کیا۔