اب شعبہ صحافت کی ذمہ داریوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے۔ میاں عبدالغفار

0 15

جہلم: صحافت پاکستان کا چوتھا ستون ہے ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے اب سوشل میڈ یا تک ترقی کرنے کیلئے شعبہ صحافت کی ذمہ داریوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے کیونکہ عوام کی ذہن سازی کرنے منفی اور مثبت اثرات کا دارومدار بھی اطلاعات کی رسائی سے منسلک ہو چکاہے۔

ان خیالات کا اظہارلاہور پریس کلب کے معروف سینئر صحافی میاں عبدالغفار نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ورلڈ میں آج ففتھ جنریشن وار کو بطور ہتھیار کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جہاں جھوٹی اور من گھڑت خبریں اداروں اور عوام سے لڑانے کے لئے بڑی منصوبہ بندی کے تحت پھیلا ئی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اس تصادم کو ہوا دی جارہی ہے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں جبکہ جھوٹی خبروں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے پاکستان کو خواتین کے حوالے سے ٹاپ ٹین ممالک میں شمار کیا جا تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوری ، ڈکیتی ،آبروریزی و دیگر جرائم کے حوالے سے حقیقی اعداد وشمار کا جائزہ لیں تو پاکستان دنیا کے بے شمار ممالک سے بہتر اور پرامن ملک ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.