انصاف نہ ملنے اور مقدمات کے اندارج میں مشکلات کے باعث شہریوں نے عدالتوں کا رخ کر لیا

جہلم: انصاف نہ ملنے، مقدمات کے اندارج میں مشکلات کے باعث شہریوں نے عدالتوں کا رخ کر لیا۔
ضلع کچری کی عدالتوں میںدرجنوں سے زائد شہریوں نے انصاف کے حصول کے لئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ مقدمات میں نامزد ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری جبکہ متعدد ملزموں نے گرفتاری کے بعد ضمانت کے لئے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائرکر رکھی ہیں، فاضل عدالتوں نے درخواستیں سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے نوٹسسز جاری کر کے جواب بھی طلب کررکھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق درجنوں سے زائد شہریوں نے پچھلے اڑھائی ماہ کے دوران عدالتوں میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں، جنہوں نے تھانوں میں پولیس حکام کو درخواستیں دیں ،لیکن ان پر کارروائی نہ ہوئی تو انہوں نے پولیس رویہ کے خلاف دادرسی کے لئے عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے ۔ فاضل عدالتوں نے درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے نوٹسسز جاری کررکھے ہیں۔
پولیس نے مختلف مقدمات درج کر کے1 درجن سے زائد کے خلاف کارروائی شروع کی تو ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے قبل از گرفتاری ضمانتیں حاصل کررکھی ہیں ، فاضل عدالتوں نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔
چوری ڈکیتی منشیات ، اسلحہ، شراب لڑائی جھگڑے ،جعلی چیک ،قتل اقدام قتل، آوارہ گردی، قمار بازی ، کرایہ داری ایکٹ جیسے مقدمات میں ملوث ہونے پردرجنوں سے زائد گرفتار ملزموں نے اپنی ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کررکھی ہیں۔