جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

0 12

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 7 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہد محمو د ولد ارشد محمودسکنہ نئی آبادی کھرالہ اور بلال قدیر ولد عبدالقدیر سکنہ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پورہ جہلم کے قبضہ سے دو عدد پسٹل 30 بو ر معہ راونڈز برآمد جبکہ ملز م داؤد نذیر ولد نذیر احمد سکنہ مدینہ ٹاون جہلم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر لئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ جلالپور شریف جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالکرم ولد عبدالمجید سکنہ محلہ نثار آباد پنڈدادنخان کے قبضہ سے دس لیٹر شراب اور عبدالمصطفیٰ کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر لئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناصر محمود ولد خوشی محمد سکنہ چونترا گرفتار ملزم کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز اکرم ولد اکرم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے رائفل 222 بور کلاشنکوف معہ راونڈز برآمد کر لیے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.