علامہ اقبال کی کیمبرج میں واقع رہائش گاہ کو میوزیم بنایا جائے۔ سرفراز ملک

لندن/جہلم: ہمارے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کی کیمبرج برطانیہ میں واقع یادگار رہائش گاہ کو گورنمنٹ خرید کر میوزیم یا پاکستانی کونسلیٹ بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے کیمبرج برطانیہ کے دورے پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 نومبر اقبال ڈے پر پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف برطانیہ میں موجود ہیں ان سے پاکستانی کمیونٹی کا مطالبہ ہے کہ علامہ اقبال 1905 سے 1906 تک ٹرینٹی کالج کیمبرج میں تعلیم کو دوران جس گھر میں رہے اس کو پاکستانی گورنمنٹ خرید کر اپنی تحویل میں لے اور اس پر پاکستانی جھنڈا لہرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹا سا گھر ہے جسے پاکستانی کونسلیٹ یا کوئی کسی پاکستانی آفس یا میوزیم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔