جہلم میں چوری کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان، نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم

جہلم میں چوری کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان، نقدی اور مو ٹرسائیکل سے محروم، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ جنید سکنہ سعیلہ ضلع جہلم نے پو لیس کو بتا یا کہ میں نے روہتاس روڈ جہلم پر ڈیکوریشن اور موبائل اسسیریز کی دکان بنا رکھی ہے، نامعلوم چوروں نے دکان کے شٹر کے تالے توڑ کر 1 ہار 10 ہزار روالا، 3 ہار 5 ہزار والے، 10 ہار 1 ہزار روپے والے، 20 ہار 5 سو روپے والے اور 7 سو والے 7 ہار، نقدی 30 ہزار روپے، 1 عدد لیپ ٹاپ، موبائل اسسریز مالیتی 50 ہزار روپے، گھڑیاں انگوٹھیاں پرفیوم وغیرہ مالیتی 10 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اسی طرح شاہین عادل سکنہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم نے پولیس کو بتایا کہ نامزد ملزم میری دکان سے پلانٹ ویلڈنگ مالیتی 50 ہزار روپے چوری کر کے لے گیا ہے جبکہ عامر عاشق سکنہ گھرمالہ تحصیل و ضلع جہلم نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا میں نے اپنا ہنڈا موٹرسائیکل 125 جادہ کلینک کے باہر کھڑا کیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے، تھا نہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔