جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0 12

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، قیمت پنجاب ایپ کو بھی ہوا میں اڑاتے ہوئے منافع خور دونوں ہاتھوں سے صارفین کو لوٹنے لگے۔

شہر کے بازاروں میں سبزی کی قیمتیں ٹماٹر فی کلو 250، کچا آلو 90، سبز مرچ 250، لیموں 90، لہسن 350، ادرک 350، پیاز 190، بھنڈی 120، گھیا توری 90 روپے میں فی کلو فروخت ہونے لگی۔

اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ پھلوں کی قیمتیں انگور فی کلو 200 سے 275، سیب گولڈن 190 سے 210، کیلا 120 سے 150 اور امرود 120 سے 150 روپے تک فروخت ہوتے رہے۔

اس تمام صورتحال کے دوران ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کروانے میں مکمل بے بس دکھائی دی جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی شہر کے بازاروں میں نظرآنے کی بجائے دفتروں میں کاغذی کارروائیاں کرتے رہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.