جہلم میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے 35 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

0 17

جہلم: (محمد امجد بٹ + دلنواز احمد) ڈکیتیوں کاسلسلہ نہ تھم سکا، ڈھوک جمعہ میں دوران ڈکیتی 35 سالہ نوجوان قتل، گزشتہ دو ماہ میں سٹریٹ کرائم سمیت 50سے زائد ڈکیتیاں ،ڈی پی او جہلم اور ضلعی پولیس زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ڈھوک جمعہ جہلم میں رات آٹھ بجے کے قریب 35 سالہ نوجوان محمد شفیق ولد محمد رفیق گھر ڈھوک جمعہ جا رہا تھا، گھر سے تھوڑی دور فون کر نے کے لیے رکا تو اتنے میں ایک رکشہ جس میں دو عورتیں سوار تھیں محمد شفیق کے گھرکے سامنے رکا تو پیچھے سے ایک موٹرسائیکل پر 3 نامعلوم اشخاص مسلح پسٹل آگئے۔

ڈاکوؤں نے آتے ہی عورتوں سے طلائی زیورات زبر دستی بازئوں سے اتارنے لگے تو ان کے شور واویلا کرنے پر محمد شفیق اپنے گھر سے نکلا جس کو ڈاکوؤں نے گھر واپس جانے کا کہا، نوجوان کے واپس مڑنے پر ڈاکوؤں نے اس کی کمر میں گولی مار دی جبکہ ڈاکو خواتین سے طلائی زیورات چھین کر موٹرسائیکل پرمحلہ بابا مہدی شاہ فرار ہوگئے۔

نوجوان محمد شفیق کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔

یاد رہے کہ جہلم شہر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم، راہ زنی اور سرئے عام ڈکیتیوں کے تقریبا 50سے زائد واقعات رونما ہونے کے باوجود جہلم پولیس کی آنکھ نہیں کھل سکی اور شہریوں کو گھروں کے اندر اور گلیوں میں لوٹنے والے کسی ڈاکوکو گرفتار کرنا تو درکنار کئی واقعات میں پولیس نے مقدمات درج کرنے کی زحمت بھی نہیں کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.