آئیسکو سرکل جہلم کے مختلف سب ڈویژنوں کے افسران نے دفتروں سے غائب رہنا وطیرہ بنا لیا

0 8

جہلم: آئیسکو سرکل کی مختلف سب ڈویژنوں کے افسران نے دفتروں سے غائب رہنا وطیرہ بنا لیا ، واپڈا ملازمین صارفین کو وقت دینے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ، صارفین واپڈا افسران کی عدم دلچسپی کے باعث دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور، ملازمین بھی حاضریاں لگا کر اپنے ذاتی کاموں میں مصروف ، لائن لاسز سے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان، چیف ایگزیکٹو آئیسکو سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم آئیسکو سرکل کی سب ڈویژنوں میں تعینات افسران صارفین کی شکایات دور کرنے کی بجائے ذاتی کاموں میں مصروف ہو گئے جبکہ ماتحت ملازمین بھی افسران کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی کاموں کو ترجیح دینے لگے ، جس کیوجہ سے سینکڑوں سائلین کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

بااثر اہلکاروں نے محکمے کو مالی فائدہ پہچانے کی بجائے نئے کنکشن حاصل کرنے والوں کے ساتھ ٹھیکے کرنے شروع کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے آئیسکو سرکل جہلم کی تمام سب ڈویژنوں میں کرپٹ بدعنوان ملازمین نے اپنی الگ بادشاہت قائم کررکھی ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ محکمہ واپڈا میں یونینز کیوجہ سے اعلیٰ افسران بھی ماتحت عملے کے خلاف کارروائی کرنے سے کتراتے ہیں جس کی وجہ سے درجہ چہارم کے واپڈا ملازمین نے گا ڑیاں، عالیشان کوٹھیاں وغیرہ بنا رکھی ہیں جو کہ محکمہ کے افسران کی آنکھوں سے اوجھل ہیں۔

شہریوں نے ایف آئی اے سمیت تحقیقاتی اداروں سے واپڈا ملازمین کے اثاثے چیک کروانے کا مطالبہ کیاہے کہ تاکہ لوٹ کھسوٹ سے تعمیر ہونے والے محلات گاڑیاں ،کوٹھیاں سرکاری تحویل میں لیکر کرپٹ ملازمین کے خلاف قانون نے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.