جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو افراد کی بیوہ سے اجتماعی زیادتی

جہلم: خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے، جہلم کی مشہور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر دو افراد کی بیوہ سے اجتماعی زیادتی اور بدفعلی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی مشہور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم) میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرنے والی برنالہ بھمبر آزاد کشمیر کی رہائشی بیوہ خاتون (ش) کو مظہر اقبال ولد بشیر احمد سکنہ سٹی ہاؤسنگ اور اس کے منشی حیدر نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی اور بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزمان خاتون سے زیادتی اور بدفعلی کے بعد منظر عام سے غائب ہو گئے، ملزمان نے خاتون کو ورغلا کر نجی ہاؤسنگ سوساسٹی کے کمرہ میں لے جا کر زیادتی اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
خاتون سے جنسی زیادتی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہو گئی۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔