پی ٹی آئی جہلم کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد کے بیٹے کا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا

0 10

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد کے بیٹے چوہدری شہزاد زمرد کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا، شہر کی سماجی، سیاسی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل ناظم ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری غلام احمد زمرد کے صاحبزادے چوہدری شہزاد زمرد کا ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔ دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب گزشتہ شام چوہدری زمرد فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی۔

دعوت ولیمہ میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد، ضلعی محکموں کے سربراہان، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفراقبال، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین، صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، معروف سینئر صحافی محمد امجد بٹ، عامرکیانی، چوہدری دانیال عابد، چوہدری مہربان حسین، مرزا قدیر بیگ، چوہدری سہیل عزیز چیلیانوالہ، ڈاکٹر مسلم، بھاپا محبوب، شہر کی سماجی، سیاسی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔

مہمانوں کا استقبال کرنے والوں میں چوہدری غضنفر علی، چوہدری شریف یعقوب، چوہدری انور یعقوب شامل تھے۔ اس موقع پر دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے افراد نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر چوہدری شہزاد زمرد کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.