محکمہ اوقات مذہبی امور پنجاب کے علماء کرام، آئمہ موذن اور دیگر ملازمین مایوسی کا شکار

0 26

جہلم: محکمہ اوقات مذہبی امور پنجاب کے علماء کرام آئمہ موذن اور دیگر ملازمین مایوسی کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اعلان پر تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا، علماء کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوا اور نہ ہی 25 فیصد اور 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سیکرٹری فنانس پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن میں بلاوجہ رکاوٹ ڈال کر وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

محکمہ اوقاف جہلم کے ملازمین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی محکمہ اوقاف کے ملازمین کی درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کریں، جہلم سمیت پنجاب بھر کے علماء کرام آئمہ موذن اور دیگر ملازمین کے حقوق کے لئے کئے گئے اعلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدنام کرنے کی غرض سے سیکرٹری فنانس الاؤنسسز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ محکمہ اوقاف کے ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.