جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار

0 188

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 13 ملزمان گرفتار، ملزمان سے اسلحہ برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 148/22 بجرم 302/311/109 میں نامزد ملزم مناظر حسین عرف گڈو کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے دو افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 377/22 بجرم 392 کے ملزم یاسر بٹ ولد محمد بنارس کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کی کا اندراج نہ کروانے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم تنویر احمد کو گرفتار کر لیا، پولیس نےملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.