مرزا محمد نعیم دوسری مرتبہ براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اور ریڈیو ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

جہلم: چیف ایگزیکٹو و گروپ آف ریڈیوز پاکستان مرزا محمد نعیم دوسری مرتبہ پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اور ریڈیو ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔
پنجاب سے مرزا محمد نعیم اور دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد عامر سمیت 2 ممبران کو پاکستان براڈ کاسٹرایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ایگزیکٹو ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا جنرل باڈی سالانہ اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں ملک بھر سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب سے باہمی اتفاق رائے سے ریڈیو ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر چیف ایگزیکٹوآواز گروپ آف ریڈیوز پاکستان مرزا محمد نعیم اور میاں محمد عامر چیف ایگزیکٹو دنیامیڈیا گروپ کو دوسری مرتبہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔