پی سی بی سلیکشن ٹیم جہلم میں 2 دن ضمیر جعفری سٹیڈیم کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لے گی

0 34

جہلم: 13 سال سے کم، 16 سال سے کم اور 19 سال سے کم عمر بچوں کے لیے PCB سلیکشن ٹیم ضمیر جعفری سٹیڈیم جہلم آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار راجہ ضیاء اشرف اور CCA محمد نعیم سینئر کوچ نے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ خواہش کرتے ہیں کہ دور دراز سے ہنٹ ٹیلنٹ اجاگر ہوں ٹرائل میں آئیں تاکہ باضابطہ طور پر PCB نیٹ ورک میں پروفیشنل طریقے سے گرومنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2 دن کا ٹرائل سید ضمیر جعفری سٹیڈیم میں منعقد ہو گا زیادہ سے زیادہ بچے حصہ لیں تا کہ ضلع جہلم کا ٹیلنٹ پاکستان سمیت پو وری دنیا کے سامنے آسکے جہلم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف مواقع فراہم کر نے کی اشد ضرورت ہے۔ آرمی آفیسرز، ٹیچرز، ڈاکٹر، وکلاء ،جج اور دیگر شعبوں میں اپنا نا م بنا نے والوں کا تعلق اس دھرتی سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے اس شہر سے نامی گرامی آرمی آفیسرز نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔انشاء اللہ جہلم سے بڑی تعداد میں کھلاڑی سامنے آئیں گے لازمی اس میں حصہ لیں تا کہ پی سی بی کے نیٹ ورک میں شامل ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کر یں۔

اس موقع پر طارق گجر تحصیل سپورٹس بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.