جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دوسرا ماہانہ اجلاس، مالی رپورٹ اور قائمہ کمیٹیوں کی منظوری

0 34

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دوسرا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک خاور شہزاد منعقد ہوا، عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کارروائی کے فرائض سر انجام دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کیا جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف نائب صدر حافظ غلام مصطفی کو حاصل ہوا۔

سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے پچھلی میٹنگ کی کارروائی کی، ہاؤس سے منظوری حاصل کی، اکاؤنٹنٹ اسامہ راشد ڈار نے اکتوبرکی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیا اور مالی رپورٹ کی منظوری دی۔

اس کے بعدصدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی ملک خاور شہزاد نے ہاؤس کو سال 2022-23 کے لیے قائمہ کمیٹیوں کے بارے میں آگاہ کیا جس کی ہاؤس نے منظوری دی، سابق نائب صدر ڈاکٹرظہیر احمد کے سسر اور ممبر ایف پی سی سی آئی محمد یونس گوندل کے نواسے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدرعمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹو ممبر شیخ اسلام الدین، ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار، ایگزیکٹو ممبر امیر عرفان، ایگزیکٹو ممبر رانا ساجد حمید، ایگزیکٹو ممبر زاہد عمران چوہان، ایگزیکٹو ممبر راجہ محمد اعجاز، ایگزیکٹو ممبر شبیر احمد، ایگزیکٹو ممبر چوہدری آفتاب احمد ساہی، ایگزیکٹو ممبر وقاص محمود، ایگزیکٹو ممبر غلام رسول، ایگزیکٹو ممبر مصدق الیاس کیانی، ایگزیکٹو ممبر شاہد علی رانا، ایگزیکٹو ممبر زین العابدین، ایگزیکٹو ممبر میاں محمد ادریس کیانی، ایگزیکٹو ممبر تیمور علی مخدوم اور زاہد حسین نے شرکت کی۔

میٹنگ کے اختتام پر حاجی زاہد حسین کے جانب سے میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی پنجاب راجہ محمد انور، چیئرمین یو وی جی گروپ راجہ سجاد اختر، سابق صدر شکیل احمد، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، سابق سینئر نائب صدر اظہر اقبا ل ڈار، سابق ایگزیکٹو ممبر شمشاد حسین ڈار، سابق ایگزیکٹو ممبر حافظ مقصو د شفیق ، ممبر خاور ڈار، ممبر محمد اسمائیل اور دیگر شامل تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.