جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بچوں کو اغواء کرنے والا کوئی گروہ سرگرم نہیں۔ پولیس

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں بچوں کو اغواء کرنے والا کوئی گروہ سرگرم نہیں ، عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر اعتماد نہ کریں ، ضلع بھر میں کوئی کیس رجسٹرڈنہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں بچوں کو اغواء کر نے والا کوئی گروہ سرگرم نہیں ، سوشل میڈیا پر بے بنیاد من گھڑت جھوٹی مہم چلائی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
اس حوالے سے تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ صرف افواہیں گردش کر رہی ہیں ،اس طرح عوام میں خوف پیدا کرنے کیلئے جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہیں ہیں ایسا کوئی گروہ سرگرم نہیں اور نہ ہی شہر کے اندر اسطرح کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے۔
پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر عوام اعتماد نہ کر یں، اپنے بچوں کو ایسی جگہوں پر مت لیکر جائیں جہاں سے گم ہونے کا خدشہ ہو، شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں کوئی ایسا گروہ سرگرم نہیں جو بچوں کو اغواء کر رہا ہے۔