ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جہلم میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا

جہلم: ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جہلم میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا، کئی کئی گھنٹے بٹھا کر واپس بھیجوا دیا جاتا ہے عملہ کو ئی کام پیسے لئے بغیر نہیں کرتا، سائلین کی دہائی۔
تحصیل پنڈدادنخان سے آئے ہوئے سائلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جہلم کے سٹاف نے آنے والے سائلین کو ذلیل و خوار کرنا معمول بنا لیا، سائلین کو گھنٹوں دفتر میں بیٹھ کر انتظار کرنے کے باوجود ان کا کام نہیں کیا جاتا اگر ان سے بات کی جائے تو یہ آگے سے بدتمیزی پر اتر آتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں کہ جاؤ جو کرنا ہے کر لو۔
ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ آفس میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے افسران چھٹی پر ہوتے ہیں اگر ڈیوٹی پر ہوں تو سارا دن اپنے ذاتی کام کے سلسلہ میں دفتر سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکاؤنٹ آفس کے باقی ملازمین سائلین کا کام کرنے کی بجائے ان کو ذلیل و رسوا کرتے نظر آتے ہمارے پاس ایک ویڈیو کلپ موجود ہے جس میں اکاؤنٹ آفس کے محکمہ نہر کے دو ملازمین سائل کے ساتھ سخت بدتمیزی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بات میڈیا کے توسط سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ کے انچارج تک پونچھائی لیکن انہوں نے بھی اس بارے کوئی جواب نہیں دیا ہم ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کرتے ہیں کہ کرپٹ اور کام چور سٹاف کو فوری تبدیل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔