پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام میں وسیع پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کا فیصلہ

0 18

جہلم: پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام میں وسیع پیمانے پر تقرریاں وتبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں ابتدائی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ زیادہ تقرریاں سیاسی بنیادوں پر ہوں گی۔ بااثر افسران حکومتی ارکان اسمبلی اور ایوان وزیر اعلی سے رابطوں میں ہیں۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021ء کے نفاذ کے بعد چیف افسران سمیت شعبہ ریگولیشن، پلاننگ اینڈ آرکیٹکٹ، فنانس اور انفرسٹریکچر اینڈ سروسز میں از سر نو تقرریاں کی جائیں گئیں۔لوکل کونسل سروس کے افسران کی جانب سے 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں کی پرکشش سیٹوں پر تقرری کے لئے سفارشوں کا سلسلہ پورے عروج پر ہے۔

فہرستوں کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سے لی جائے گی۔ محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے۔ افسران کی کمی کے باعث نئے بلدیاتی نظام میں اضافی چارج دے کر معاملات چلائے جائیں گے۔

بلدیاتی اداروں کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی افسران کی ازسر نو تقرریوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے جائیں گے جس کے لئے لوکل گورنمنٹ بورڈ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ چیف افسران کی تعیناتیوں کے لئے سفارشیوں نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.