واجبات کی بر وقت وصولی بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے ضروری ہے۔ ڈاکٹر امجد خان

0 27

جہلم: واجبات کی بر وقت وصولی بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے جاری منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے بے حدضروری ہے۔

آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان نے بجلی نا دہنگان کو تنبیہ کی کہ نادہندگان کی لسٹیں ترتیب دے دی گئیں ہیں اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹر منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں،صارفین اپنے بجلی کنکشن منقطع ہونے سے بچانے کے لئے واجبات کی بر وقت ادائیگی کو ہر صورت ممکن بنائیں۔

چیف ایگزیکٹو نے معزز صارفین سے درخواست کی ہے کہ اگر انہیں کسی وجہ سے بجلی کا بل موصول نہیں ہوا تو وہ ڈوپلیکیٹ بل آئیسکو کی ویب سائٹ یا پھر متعلقہ ایس ڈی اور آفس یا کسٹمر سروسز سے بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔اس کے علاہ آئیسکو لائٹ ایپ سے بل حاصل کر کے آن لائن بل ادا بھی کیا جا سکتا۔

آئیسکو چیف نے صارفین کو مزید کہا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا غیر مجاز آئیسکو ملازم کو بجلی بل کی مد میں نقد رقم ہرگز ادا نہ کریں وہ اپنے بجلی کے بل متعلقہ بینک/ ڈاکخانوں یا آن لائن ہی جمع کروائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.