ہوشربا مہنگائی؛ جہلم میں لنڈے کے کپڑے بھی غریب افراد کی پہنچ سے دور ہو گئے

0 12

جہلم: سردی کی آمد، ہوشربا مہنگائی کے باعث لنڈے کے کپڑے بھی غریب افراد کی پہنچ سے دور ہو گئے۔

لنڈا بازاروں میں آنے والے خریداروں نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث موجودہ صورتحال میں سفید پوش افراد بھی لنڈا بازار سے کپڑے خرید کر اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھ رہے ہیں ۔ سردی آتے ہی غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوںنے لنڈے بازار کا رخ کرنا شروع کررکھا ہے، مہنگائی کے جن نے عوام کا یہاں بھی پیچھا نہیں چھوڑ ا۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لنڈے کے کپڑوں پربے پناہ ٹیکس لگانے کے بعد درآمد کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں حکومتی بجٹ پالیسوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں جوتوں کی قیمتیں تین ہزار سے پانچ ہزار جبکہ گرم کوٹ اور جیکیٹ کی قیمت پندرہ سو تین اور دو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ان کی کمر دوڑ دی ہے، متوسط طبقہ جس کے پانچ بچے ہوں ان کے لئے گرم کپڑے خریدنا دشوار ہو چکا ہے، دکاندارمنہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے غریب مکاؤ مہم پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.