سماجی شخصیت کی جانب سے قرآن محل جہلم کو 50 لاکھ روپے سے زائد مالیتی 2 کنال اراضی عطیہ

0 27

جہلم: شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے سماجی شخصیت کی جانب سے قرآن محل جہلم کو پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیتی دوکنال اراضی عطیہ، بڑی تعداد قرآن پاک اور مقدس محفوظ کئے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے گجرات کے درمیان واحد قرآن محل جہلم کے لئے ایک سماجی شخصیت کی جانب سے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیتی دو کنال اراضی عطیہ کی گئی ہے جس سے قرآن محل جہلم میں لاکھوں شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کی گنجائش بن گئی ہے۔

تحریک عظمت قرآن اور انتظامیہ قرآن محل جہلم نے قیمتی اراضی اللہ تعالیٰ کی کلام کے تحفظ کے لیے عطیہ کرنے پر سماجی شخصیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآن محل جہلم ارد گرد کے اضلاع سے جمع ہونے والے مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کا مرکز ہے، اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے تمام شہریوں کو صدقہ جاریہ کے طور پر ضرور حصہ لینا چاہیے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.