القاسم سکول برائے سپیشل چلڈرن کے صدر ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ وفات پا گئے

جہلم: ضلع جہلم کی معروف سماجی شخصیت اور القاسم سکول برائے سپیشل چلڈرن کے صدر ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم ملک آصف شریف کے برے بھائی ہیں، ان کی نماز جنازہ محلہ مرزا آباد کی مرکزی جنازہ گاہ رہتاس روڈ نزد لاہور موڑ جہلم میں ادا کی گئی جس میں شہر بھر کے کاروباری، سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔