جہلم کے متعدد گنجان آباد علاقے اس جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم

0 16

جہلم کے گنجان آباد علاقوں مجاہد آباد، قیصر آباد، رشیدآباد، مخدوم آباد، نئی آبادی محلہ کریم پورہ، کشمیر کالونی، روہتاس روڈ، چونترہ، کھرالہ، کنتریلہ سمیت شہر کی دیگر آبادیاں جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

مذکورہ علاقے جن میں مجاہد آباد، قیصر آباد، رشیدآباد، مخدوم آباد، نئی آبادی محلہ کریم پورہ، کشمیر کالونی، روہتاس روڈ، چونترہ ، کھرالہ، کنتریلہ شامل ہیں میں تاحال سوئی گیس کی پائپ لائنیں نہیں بچھائی گئیں جبکہ بیشتر علاقوں میں محض چند گز کے فاصلے کی دوری پر سوئی گیس کی سہولت موجود ہے لیکن مذکورہ علاقوں کے اندر گیس پائپ لائن نہیں بچھائی گئی جس کی وجہ سے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی خواتین گھروں میں لکڑ یاںجلا کر کھانا تیارکرتی ہیں۔ گھریلو خواتین زہریلے دھوئیں کیوجہ سے دمے ، سانس اورآشوب چشم سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اندورن شہر سے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔ وفاقی دارالحکومت سے 1 سو کلو میٹر کی دوری پر قائم تاریخی ضلع جہلم کے شہری آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولیات سے ناآشناہیں ، شہر سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات کے موقع پرجانچ پڑتال کے بعد نمائندوں کا انتخاب کریں گے جن نمائندوں میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہوگی انہیں قریب بھی نہیں بھٹکنے دیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.