پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم پولیس نے مختلف مقامات سے کنٹینرز پکڑ کر چھوڑ دیئے

0 62

جہلم: جہلم پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلہ میں مختلف مقامات سے کنٹینرز پکڑ کر چھوڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلہ میں جہلم پولیس نے مختلف مقامات سے متعدد کنٹینر پکڑ کر کرکٹ اسٹیڈیم پہنچا دیئے،کنٹینرز پکڑنے کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے تمام پکڑے کنٹینرز چھوڑ دیئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے کنٹینرز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے سلسلہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور لنک روڈز پر لگانے تھے۔

جہلم پولیس نے بتایا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت کوئی ٹرک کنٹینرز یا ٹرالر نہیں ہے۔ لانگ مارچ کے دوران ٹریفک کے فلو کو برقرار رکھا جائے گا۔ لانگ مارچ کے دوران ٹریفک کے لیے متبادل راستے استعمال کیے جائیں گے۔

پولیس نے بتایا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے، حساس مقامات اور عمارتوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی، غیر ضروری راستوں کو سیکورٹی پوائنٹ آف ویو سے بند کیا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.