جہلم میں قائم بھٹہ خشت سے نکلنے والا دھویں سموگ اور فضائی آلودگی پھیلانے لگے

جہلم: شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم بھٹہ خشت سے نکلنے والا دھویں سموگ اور فضائی آلودگی پھیلانے لگے، عوام پریشان، ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران خاموش تماشائی، شہری سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قائم بھٹہ خشت سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کیوجہ سے سموگ اور فضائی آلودگی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سانس گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ انتظامیہ چپ سادھے ہوئے ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے واضح احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
شہریوں نے فضائی آلودگی پھیلانے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور بھٹہ خشت کی سرپرستی کرنے والے سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔