پاکستان پوسٹ کا تنخواہوں، پنشن اور دیگر ادائیگیوں کا نظام ناکام، ملازمین اور پنشنرز اذیت میں مبتلا

جہلم: پاکستان پوسٹ میں اے جی پی آر کے ذریعے تنخواہوں، پنشن اور دیگر ادائیگیوں کا نظام ناکام ہونے سے ملازمین اور پنشنرز کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔
ادارے کی متعدد سروسز بند ہو گئیں، محکمانہ بلوں سمیت اہم ادائیگیاں شدید متاثر ہونے لگیں، کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی پاکستان پوسٹ، ملازمین و پنشنرز کے مسائل کم نہ ہوسکے، ادارے اور وزارت کے حکام کی مسائل سے چشم پوشی پر متاثرین وزیراعظم شکایت سیل اور وفاقی محتسب سے رجوع کرنے لگے۔
معلوم ہوا ہے کہ یکم جولائی سے پاکستان پوسٹ ملازمین کی تنخواہوں میں خامیوں کی وجہ سے کئی ملازمین کو پوری تنخواہ نہیں مل رہی، پوسٹل پنشنرز کو 6/6ماہ سے جی پی ایف ہاؤس ہائرنگ اور فیئر ویل گرانٹ سمیت کئی ادائیگیاں نہیں ہو رہیں جس کی وجہ سے ملازمین مشکلات میں مبتلا ہیں۔