آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم کا لائن مین بجلی چوری کے دھندے میں ملوث، ریٹ مقرر کر لئے

0 16

جہلم میں کورونا وائرس اور ڈینگی وائرس کے بعد رشوت کا وائرس بھی پھیلنے لگا، آئیسکو اربن سب ڈویژن کے لائن مین راجہ سلیم عرف پانڈا نے میٹر انسٹال کرنے کا چھ ہزار سے دس ہزار وصول کرنے لگا۔ کمرشل دوکانوں، پلازوں اور مارکیٹوں کے میٹر ریورس کرنے اور ڈائریکٹ بجلی لگانے کے الگ ریٹ مقرر، حصہ اوپر تک جانے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم میں عرصہ دراز سے تعینات لائن میں راجہ سلیم عرف پانڈا نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، نئے میٹر انسٹال کرنے کے 6 سے 10 ہزار روپے مقرر کر لئے ہیں۔

ڈھوک فردوس کے رہائشی افضال احمد کا کہنا ہے کہ راجہ سلیم عرف پانڈا نے ہمارا میٹر لگانے کا دس ہزار روپے لیا ہے نہ دینے کی صورت میں ذلیل کیا جاتا ہے، درجنوں چکر اور ٹیلیفون کیے جاتے ہیں۔ راجہ سلیم عرف پانڈا نے کمرشل ہلازوں مارکیٹوں اور دوکانوں کے ڈیجیٹل میٹر ریورس کرنے کا ماہر مانا جاتا ہے۔

ایک صارف نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ راجہ سلیم ہر ماہ ان دوکانوں، پلازوں اور مارکیٹوں سے لاکھوں روپے منتھلی اکھٹے کر کے لے جاتے ہیں اورایکسین ، ایس ای اور ایس ڈی او واپڈا کو بھی حصہ دیتا ہوں۔

جہلم کے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی سطع پر انکوائری کروائی جائے تاکہ کرپٹ واپڈا ملازم راجہ سلیم عرف پانڈا اور اسکی سرپرستی کرنے والوں واپڈا ملازمین خلاف کارروائی ممکن ہوسکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.