جہلم سے 8 روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال سراغ نہ مل سکا

جہلم: تھانہ سٹی کے علاقہ سے 8 روز قبل لاپتہ ہونے والے کاشی نامی نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
نوجوان کے والدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگ محنت مزدوری کے لئے ساہیوال سے جہلم آئے ہوئے ہیں ، ہمارا بیٹا آج سے 8 روز قبل کینٹ کے علاقے سے رقم لینے کی غرض سے گیا تھا لیکن اس کے بعد وہ نہ تو گھر پہنچ سکا ہے اور نہ ہی اس کے بارے کسی قسم کی کوئی معلومات ہے ، ہم نے اپنے عزیز رشتے داروں سے رابطہ کرکے بھی معلومات حاصل کی ہے لیکن کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔
نوجوان کے والدین نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ہمارا بیٹا نظر آئے یا کسی قسم کی معلومات ہو تو تھانہ سٹی جہلم کے فون نمبر 05449270048 رابطہ قائم کرکے اطلاع دیں ، نوجوان کے گھر والے سخت پریشان ہیں۔