ارشد شریف کو وطن سے محبت کی سزا ملی، قاتل موجودہ حکومت ہے۔ رشیدہ عزیز

جہلم: سینئر صحافی اینکر پرسن ارشد شریف شہید ایک محب وطن اور نیک نام صحافی تھے، ارشد شریف کووطن سے محبت کی سزا ملی، ادارے اپنے فرائض نبھائیں اور تحقیقات کر کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں، آج کے دن ساری قوم سوگوار ہے۔
ان خیالات کا اظہار بیگم رشیدہ عزیز سیاسی، سماجی کارکن صدر وومن ونگ ضلع جہلم پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیاکو جس طرح بے نقاب کیا ایسی جرات کا مظاہرہ کسی اور صحافی نے نہیں کیا ہو گا، حق سچ بولنا ہی ارشد شریف شہید کا جرم بن گیا، ارشد شریف شہید نے اپنی جان دے کر وطن سے محبت کی قیمت ادا کی اللہ پاک انھیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران قتل کے ذمہ دار ہیں، ارشد شریف شہید پر عرصہ حیات تنگ کر رہی تھی وہ جلا وطن ہونے پر مجبور ہوگئے، حکومت وقت اس قتل کی ذمہ دار ہے۔