عامر قریشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، مبارکباد کا سلسلہ جاری

0 19

جہلم: سابق جنرل سیکرٹری ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، سٹی ہاؤسنگ میں مبارک باد دینے والوں کا تانتابندھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم کے جنرل سیکرٹری عامر قریشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ گزشتہ روز اپنے دفتر ڈریم رئیل اسٹیٹ میں دوست احباب نے ان کو مبارک باد دی۔ انہوں نے دوستوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی التماس کی۔

اس موقع پر راجہ محمد رفیع، طاہر محمود قادری، وحید میر، رضوان جانی، ریحان نظامی اور محمد سلیم شامل تھے۔ اس موقع پر دلنواز احمد چیف ایڈیٹر روزنامہ عالمگیر پوسٹ اور حسن زاہد بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.