جہلم میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشاؤں اور بھٹہ خشت کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ

0 24

جہلم: محکمہ ماحولیات کی غفلت و لاپرواہی کے باعث دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشاؤں اور بھٹہ خشت کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ، دھواں چھوڑنے والے رکشاؤں، گاڑیوں اور بھٹوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے شہر کی فضا میں آلودگی میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، شہری سانس، دمے کے امراض کا شکار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہر کے گنجان آباد علاقوں میں رہنے والے شہری رکشاؤں کے دھویں اور بے جا شور سے سخت پریشان ہیں، شہری دھویں کے اثرات سے سانس، دمے اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس کے برعکس محکمہ ماحولیات کی کارکردگی صفر ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشاؤں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ماحولیات، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.