پینا ڈول گولیوں کی پیداوار بند ہونے سے جہلم میں مریضوں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

0 16

جہلم: ضلع جہلم سمیت ملک بھرمیں پینا ڈول گولیوں کی پیداوار بند ہونے سے ہسپتالوں کلینکس اور صحت مراکز میں مریضوں اور شہر یوں کوشدید پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

بخار و درد کے لیے استعمال ہونی والی ادویات کے متبادل تاحال کچھ بھی نہیں، نزلہ زکام بخار فلو جسمانی درد میں فوری اثر کر نے والی گولیاں پینا ڈول پچھلے کئی ماہ سے مارکیٹ سے قلت کے نام پر غائب کررکھی ہیں۔

مارکیٹ میں ایمپورٹیڈ پینا ڈول جو کہ پاکستان میں ممنوعہ قرار دی گئی تھی دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پیناڈول گولیاں مارکیٹ میں مہیا کی جائیں تاکہ شہری فوری بیماری سے نجات حاصل کر سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.