سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر کے والد محترم کی رسم قل ادا کر دی گئی

0 12

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر ،چوہدری اورنگ زیب عرف زیبی گجر کے والد نمبر چوہدری محمد اقبال گجر کی رسم قل ان کے گاؤں کوٹلی اللہ یار میں ادا کردی گئی جس میں سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر الزمان کائرہ فاتحہ کے لئے خصوصی طور پر جہلم آئے، تلات کلام پاک کے بعد نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا، اس کے بعد دعائے مغفرت کی گئی۔

رسم قل میں وزیراعلیٰ کے مشیر چوہدری محمد عارف سابق سی او بلدیہ چوہدری راشد سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان، چوہدری یوسف اقبال نمبردار، چوہدری قربان حسین آف کنتریلی، سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین، چوہدری نجیب، چوہدری علی اصغر، مہر قیصر محمود، الحاج ظہور عالم بٹ، سید افتخار حسین کاظمی سمیت سماجی عوامی اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.