الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ سعدیہ عمر راجہ

0 27

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی جنرل سیکرٹری سعدیہ عمر راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے، اسے بہت جلد اپنے فیصلے پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام بہت جلد اس کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرے گی اور یہ عناصر اپنے منتقی انجام کو پہنچیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں قانون اور انصاف کی بالا دستی قائم ہوگی، حقیقی آزادی کی جنگ میں پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعدیہ عمر راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کی اربوں کی کرپشن معاف کر دی گئی ان کے توشہ خانے سے لئے تحائف کا کہیں کوئی ذکر نہیں کیا گیا جو کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.